لاہور کے مسائل حل کرنے کیلیے ’’چیف منسٹراسپیشل پروگرام‘‘ کا فیصلہ

80

لاہور (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے “چیف منسٹر سپیشل پروگرام”شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے، صفائی، ٹریفک نظام کی بہتری،گداگروں کے خلاف مہم، پارکنگ انتظامات، انڈرگرائونڈ واٹر ٹینک، منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر اقدامات سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جا رہے ہیں۔