جماعت اسلامی کی ایس بابو اقبال سے تعزیت

57

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کی زیر قیادت وفد نے لاڑکانہ پریس کلب کے سابق صدر اور اے آر وائے نیوز کے بیورو چیف ایس اقبال بابو کے چچا سید اسرار احمد کی وفات پر تعزیت، درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وفد میں امیر ضلع قاری ابو زبیر جکھرو، مقامی امیر رمیز راجہ شیخ، صدر جے آئی یوتھ عبالوحید سندیلو، ایڈووکیٹ اطہر مجید اور نعمت اللہ سیال بھی موجود تھے ۔