آسٹریا‘ درجنوں امریکی اور کینیڈین سفارتکار پراسرار بیماری کا شکار

208

ویانا(آئی این پی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 20سے زائد امریکی اور کینیڈین سفارتکار پراسرار دماغی بیماری(ہوانا سینڈروم)کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد کو چکر آنے،سماعت میں کمی، توازن کھونے اور بھولنے کی علامات محسوس ہوئی تھیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری مائیکرو ویو شعاں سے متاثر ہونے کے باعث ہو سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ بیماری 2016ء اور 2017ء کے دوران کیوبا کے شہر ہوانا میں امریکی سفارت خانے میں تعینات اہلکاروں میں سامنے آئی تھی۔ امریکی سفارتی عملے کے متاثر ہونے کے بعد واشنگٹن نے کیوبا پر صوتی حملے کا الزام لگایا تھا، جسے کیوبا نے مسترد کر دیا تھا۔ حالیہ دنوں میں مبینہ صوتی حملے سے ملتی جلتی بیماری ویانا میں سامنے آئی ہے، جس سے امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔