آسمانی بجلی گرنے‘منگلا ڈیم سے کم پانی کااخراج پربجلی پیداوارمیں کمی

112

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ چائنا حب پاور پلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے اورمنگلا ڈیم سے کم پانی کے اخراج سے بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے ایک ٹوئٹ پرکہی۔ وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے مقامی گیس کا مزید 3.75فیصد مختص کردیا گیا ہے، تاہم پاور سیکٹر کو گیس کی یہ فراہمی چند دنوں کے لیے عارضی طور پر کی گئی ہے۔

3