دنیامیں کورونا وائرس سے اموات 41 لاکھ سے متجاوز

95

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 8 لاکھ 91 ہزار 936 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 41 لاکھ 1 ہزار 347 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 69 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 638 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 39 لاکھ 14 ہزار 520 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اوراموات کے اعتبار سے 33 کروڑ سے زاید آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 24 ہزار 715 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 13 ہزار 640 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 11 لاکھ 6 ہزار 65 مریض سامنے آ چکے ہیں۔برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 41 ہزار 323 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 93 لاکھ 42 ہزار 448 ہو گئی۔