ای سی پی کے نئے ممبرز کا تقرر مشاورت سے ہونا ہے‘ کنور دلشاد

78

اسلام آباد (آئی این پی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سینئر تجزیہ کار کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ ای سی پی کے نئے ممبرز کا تقرر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین معنی خیز مشاورت کے ذریعے ہونا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کنور محمد دلشاد نے کہا کہ25 جولائی کو 2 ممبران ریٹائر ہو رہے ہیں۔