اسلامی افغانستان امن واستحکام کا گہوار بنے گا‘ راشد نسیم

110

لاہور( نمائندہ جسارت ) نائب امیرجماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ افغانستان کا اسلامی نظام امت ِ مسلمہ سمیت پوری انسانیت کے لیے رحمت ثابت ہو گا۔ اسلامی افغانستان میں عورت کی عزت محفوظ ہوگی اور ملک امن و استحکام کا گہوارہ بنے گا۔ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو معجزات دکھارہا ہے۔ افغانستان اور فلسطین میں اہل ایمان کے مورال بلند سے بلند تر ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد کراچی میں سابق ناظم یونین کونسل بشارت مرزا کی رہائش گاہ پر درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بشارت مرزا جو کافی عرصہ سے علیل ہیں کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔ راشد نسیم نے کہا کہ افغانستان کے فاتحین جس طرح پوری دنیا سے ڈیل کر رہے ہیں اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ حکومت چلانے کے مکمل طور اہل ہیں۔ ان کی بہترین ڈپلومیسی نے امریکہ کو افغانستان سے باہر جانے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و سکون ساری انسانیت کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بھی جلد قرآن و سنت کا نظام نافذ ہوگا۔