افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا، تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا

34

اسلام آباد (آئی این پی) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ سیلسیلہ علی خیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا، تشدد اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر ٹیکسی میں سوار ہو کر شاپنگ کرنے گئی، واپسی پر ایک اور ٹیکسی میں سوار ہوئی کچھ دیر بعد ٹیکسی رک گئی، اچانک ایک نامعلوم شخص آکر گاڑی میں بیٹھ گیا اور تشدد کرنا شروع کردیا جس کے باعث میں بیہوش ہوگئی، جب آنکھ کھلی تو گندگی کے ڈھیر پر تھی، گھر کے بجائے پارک چلی گئی، بعد ازاں والد کے آفس عملے کو بلایا اور وہ مجھے گھر لے گیا۔