وزیرخارجہ اور چینی سفیر کی داسو حادثے کے زخمی چینی افرادکی عیادت

82

راولپنڈی (آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی سفیر نونگ رونگ کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، داسو حادثے کے زخمی چینی افراد کی عیادت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چینی زخمیوں کو مکمل علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا مل کر سامنا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیںترجمان واپڈا کے مطابق داسو واقعے کے بعد چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے، چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پرتعمیراتی کام دوبارہ شروع کریگی، ترجمان نے بتایا کہ داسو واقعے کے بعد باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چنددن کے لیے معطل کیا گیا تھا۔