وزیراعظم کھوٹے سکے لے کر کشمیرمیں خوار ہورہے ہیں، فیصل کنڈی

29

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کھوٹے سکے لے کر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں، مودی کے مداح کس طرح کشمیریوں کے وکیل بن سکتے ہیں؟ شیخ رشید اور شاہ محمود آئندہ انتخابات میں ڈوب جائیں گے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کتنا چندہ لے کر بھارتی پائلٹ کو وی وی آئی پی پروٹوکول سے روانہ کیا، کتنی فیس لے کر آپ کلبھوشن کے وکیل بنے ہیں، مودی کا مداح کلبھوشن کا وکیل کشمیریوں کا خیر خواہ کیسے بنے گا؟ عمران خان پیسوں اور چندے کیلیے کسی کے بھی قدموں میں گر سکتے ہیں، کشمیریوں کو علم ہے عمران نیازی کا یوم حساب قریب ہے۔