ن لیگ پختونخوا کے ترجمان کا لوڈشیڈنگ کیخلاف وفاقی وزیر کو خط

63

پشاور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان رکن اسمبلی اختیار ولی نے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر بجلی کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان و دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 17 گھنٹے تک جا پہنچا ہے، معمول کی لوڈشیڈنگ سے ہٹ کر گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے، پیسکو افسران کو بارہا شکایت کی، کوئی سننے والا نہیں، خط کے متن میں اختیار ولی نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے بچے، خواتین اور بزرگ پریشان ہیں، گھروں میں پینے کا پانی تک نہیں، وفاقی وزیر توانائی جبری لوڈشیڈنگ و بھاری بھرکم بل بھیجنے کا نوٹس لیں، لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے، احتجاجی طور پر جون، جولائی، اگست کے بل ادا نہ کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔