بھارت خطے میں امن دشمنوں کے ساتھ ہے‘ گورنر پنجاب

66

لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ بھارت خطے میں امن دشمنوں سے ملا ہوا ہے۔ گورنر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا، پاکستان امن کے ساتھ ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔