راشد پرویز اعوان کے اعزاز میں عشائیہ

227

مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے رہنما اور سماجی شخصیت ملک خورشید اعوان کی جانب سے ن لیگ (سعودی عرب ریاض ریجن) کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک خورشید اعوان نے کہا کہ سعودی عرب میں پارٹی کو فعال بنانے پر ملک راشد پرویز اعوان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلاشبہ سعودی عرب میں پارٹی کے لیے جس لگن محنت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہے وہ ناقابل فراموش ہیں۔ یقیناً پارٹی کو ایسے غیور رہنما ہی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ملک راشد پرویز اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ہر کام فرض سمجھ کر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے۔