وفاقی وزیر بننے پر مونس الٰہی کو مبارکباد

269

رہنمامسلم لیگ (ق) و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے چیئرمین چودھری اظہر وڑائچ اور صدر (ریاض ریجن) امتیاز احمد ، صدر (جدہ) عبدالشکور، صدر (ابھا) چودھری طیب گجر، صدر (جبیل) مصطفی عبدالرشید، صدر (یوتھ ونگ جیزان) شاہد عمران بٹ، سینئر رہنما شہباز احمد اور سینئر نائب صدر (سعودی عرب) چودھری عاصم جٹ نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ مونس الٰہی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت قومی خدمت کا باعث ہوگا۔
لیگی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مونس الٰہی کووفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ امید کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو درپیش پانی کے بحران سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔ بہت جلد پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔