ریاض: مجلس پاکستان کی زیر سرپرستی یوتھ فورم کا قیام

248

سعودی عرب میں مجلس پاکستان کی زیر سرپرستی ریاض میں ’’یوتھ فورم ریاض‘‘ کے نام سے فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں جنرل سیکرٹری مجلسِ پاکستان حافظ عبد الوحید نے ریاض میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کے لیے مجلس پاکستان کی خدمات اور تاریخ سے آگاہ کیا۔ صدر مجلس پاکستان رانا عبد الرؤف نے یوتھ فورم کے مقاصد اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہماری قوت ہیں اور یہاں مقیم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں سے ہم آہنگ کرنا اور خدمت خلق کے جذبے سے سر شار کرنا ہماری ترجیح اول ہے۔
چیئرمین یوتھ فورم ریاض سید ثاقب زبیر نے کہا کہ یوتھ فورم مثبت سرگرمیوں کھیلوں کے مقابلے، پکنک پارٹیز اور ملکی و نظریاتی ڈسکشن کے پروگرامزکے ذریعے نوجوانوں کی اخلاقی معاشرتی اقدار اور ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدر یوتھ فورم ریاض محمد ابراہیم جٹ نے بتایا کہ اس وقت شہر ریاض میں تقریباً 100 کے قریب ارکان اور نوجوان شامل ہونے کے پرجوش ہیں۔ تقریب شاندار عشائیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔