پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ریاض کے عہدیداروں کےاعزازمیں تقریب

119

چیئرمین پاک سعودی فرینڈز شپ فورم ناصر حبیب نے تمام عہدیداروں اور ریاض کی مشہور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا اورپاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنے پر اُن کے کام کو سراہا اور نیک مقصد کے لیے ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی شخصیت ارشد تبسم کا کہنا تھا کہ ناصر حبیب کی قیادت میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم پاکستانیوں کی بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، جس کے نتیجے میں کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کمیونٹی کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہم سب کو ان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عہد کرنا ہو گا تاکہ اپنے ہم وطنوں کی بھر پور خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایگزیکٹو فورم ناصر حبیب کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ تقریب سے بخت شیر خان، تاج محمد خان، عابد شمعون چاند، چودھری شبریز اختر سویہ، چودھری عامر بشیر، عبداللہ خان، ملک انصر حمید، قیصر شریف، وسیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔