پی ٹی آئی جدہ سٹی: جیت کی خوشی میں نو منتخب قیادت کی تقریب

100

پی ٹی آئی (سعودی چیپٹر) کا انٹرا پارٹی الیکشن 2021-22ء ورکرز اتحاد پینل نے واضح اکثریت کے ساتھ جیت لیا اور اس خوشی میں نو منتخب قیادت نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں سابقہ اور نومنتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت احمد فواد سواتی نے حاصل کی۔ نعتِ رسولِ مقبول میاں محی الدین نے پیش کی جبکہ نظامت کے فرائض فخر عدنان نے انجام دیے۔ استقبالیہ کہتے ہوئے سینئر رہنما نظیر چغتائی اور اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ جس پودے کی ہم نے بنیاد رکھی تھی وہ آج ایک پھل دار درخت بن چکا ہے۔ سابق صدر سعودی عرب چیپٹر عقیل آرائیں نے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شفاف الیکشن کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار یہاں سے ریکارڈ رکنیت سازی ہوئی ہے۔ سعودی چیپٹر کے امیدوار صدر مفتی عزیر بھٹہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر عمران خان کے ویژن کو فروغ دیں گے۔ مقررین میں نظیر احمد چغتائی، عمران خان، فواد احمد سواتی ، امان الله خان، اسماعیل رضا، عقیل آرائیں، شعيب الطاف ، بابر اکرم ، اشفاق واحد، عمران شاہ، مفتی عزیر بھٹہ ، خواجہ حماد، میاں چودھری اسلم، چودھری محمد خالد رفیق تھے۔ پاکستان اوورسیز میڈیا فورم سے صدر شعیب الطاف ، جنرل سیکرٹری میاں محی الدین، صحافی فہیم گلستان ملک اور چودھری محمد خالدرفیق شامل ہوئے۔ تقریب میں پی ٹی آئی خواتین ونگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔