محمد اقبال کے انتقال پر تعزیت

90

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان، سینئر نائب صدر محمد صغیر انصاری، نائب صدور محمد سلیم، محمد خالق، مناظر الحسن، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، آرگنائزنگ سیکرٹری رضوان علی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق احمد، جوائنٹ سیکرٹری امیرروان اور دیگر نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون اور کراچی شپ یارڈ مزدور یونین شمع کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے
ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور مرحوم کی ٹریڈ یونینز خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد اقبال کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں محمد اقبال کے انتقال پر سینئر مزدور رہنما رانا محمود علی خان نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم طویل عرصہ تک نیشنل لیبر فیڈریشن سے وابستہ رہے اور کراچی زون کے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کی حمایت سے کراچی شپ یارڈ میں مزدور یونین قائم کی اور اس کے پہلے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر منتخب ہوئے کئی مرتبہ ریفرنڈم میں کامیاب ہوئے اور اپنی حیثیت کو منوایا۔ رانا محمود علی خان اور انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ نے مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔