چیئرمین EOBI، تینوں نام مسترد

77

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کی سمری مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم کے بنائے گئے سلیکشن بورڈ کے تجویز کردہ تینوں نام مسترد کردیے ہیں۔ کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کے لیے اسامی دوبارہ مشتہر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین ای او بی آئی کی تنخواہ مارکیٹ کے مطابق کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سمری میں اظہر حمید کو 2 سال کے لیے چیئرمین تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ سمری میں بریگیڈیئر (ر) زاہد نواز اور عمر سعید ملک کے نام بھی تجویز کیے گئے تھے۔ کابینہ ارکان نے سمری میں تجویز کردہ تینوں امیدواروں کو ناموزوں قرار دیا۔ مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ نے 2 ناموں کا پینل تجویز کیا تھا۔