مزدور کی اجرت پر مالکان کا رویہ

78

حکومت سندھ نے غیر ہنر مند مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کا اعلان کیا ہے۔ قانون کے مطابق ایک ماہ کے اندر اگر اعتراض نہ آئیں تو اس پر عمل درآمد شروع ہوجاتا ہے۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے اس سلسلے میں ایک سرکولر کے ذریعے اعتراض اٹھایا ہے کہ مذکورہ اعلان غیر قانونی ہے اور وہ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔