روشن کلہوڑو کی یاد میں جلسہ

71

لاڑکانہ میں محنت کش رہنما روشن کلہوڑو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی یاد میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن لاڑکانہ کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کاظم علی عباسی، معشوق علی کلہوڑو، عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنما بخش تھلہو، اثر امام، عجیب پیرزادہ، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما عبدالغنی کلہوڑو، وحید علی عباسی، میتھل انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ روشن کلہوڑو نے اپنی تمام زندگی محنت کش طبقے کے حقوق کی جدوجہد میں گزاری آج ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔