حکومت مزدوروں پر مہنگائی کے بم نہ گرائے ، شمس سواتی

204

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے بجٹ کے بعد دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ مزدوروں پر بجلی بن کر گرا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ یہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ حکومت نے پٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے مہنگائی کا طوفان آئے گا جو پہلے ہی سونامی کی شکل میں غریب عوام کی زندگی میں زہر گھول رہا ہے ظلم پنجے میں جکڑے ہوئے عوام مہنگائی کے ستم کب تک برداشت کریں گے؟ اس ظلم سے بھاگ کر کہاں جائیں کس سے فریاد کریں ہر طرف سے ظلم کے نظام میں گھیرے عوام سخت پریشان ہیں اور یہ پریشانی اب ناقابل برداشت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں غیر ضروری انتظامی اخراجات پر کٹ لگائیں۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور عالمی اداروں کے ایجنڈے پر عمل کرنا چھوڑ دیں سودی نظام نے ملک جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں اس سے نجات حاصل کریں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور یہ اضافہ واپس لیں اشیائے ضروریہ پر GST ختم کریں جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور غریب مزدور، کسان کی پہنچ سے دور ہیں۔ مزدور، کسان اس ہوش ربا مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ آ گئے ہیں انہیں جنگ پر مجبور نہ کیا جائے۔ شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ مزدور، کسان اور غریب آدمی سمجھ لے کہ ظلم کا یہ نظام ختم کئے بغیر یہ ظلم انصافی مہنگائی، بے روز گاری کبھی ختم نہیں ہوگی۔ ان مسائل کا حل اسلامی انقلاب ہے جس کے لئے جدوجہد وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔ ریلوے کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجکاری کی طرف دھکیلا جارہا ہے مافیا کی نظریں ریلوے کی قیمتی زمینوں پر ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے ریلوے پریم یونین کے مرکزی عہدیداروں کے ساتھ اس حوالے سے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریم یونین ریل میں اپنا قائدانہ کردار ادا کر ے اور ریلوے کو بچانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جمع کرکے ریلوے کو بچانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔ پاکستان اسٹیل ایکشن کمیٹی اور پاؤلو کے عہدیداروں کے نام اپنے پیغام میں پاکستان اسٹیل میں مزید ریٹرینچمنٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور برطرف ملازمین کی بحالی کی تحریک کو جاری رکھنے اور مزید موثر بنانے کی درخواست کی۔ شمس الرحمن سواتی نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان سے ملاقات کرکے انہیں NIRC میں ممبران کی عدم تقرری کی وجہ سے مزدوروں کے ہزاروں مقدمات اور صنعتی تنازعات کے التواء اور مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی اور نقصان سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ NIRC میں ممبران کی تقرری کیلئے سمری چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے مختلف وزارتوں سے گردش کرتی ہوئی اب وزارت قانون میں ڈیڑھ ماہ سے رکی ہوئی ہے NLF کے صدر شمس الرحمن سواتی نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے نام اپنے خط میں سمری کی فوری منظوری کا مطالبہ کی ہے۔