خالد خان کا اظہار تشکر

61

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے بجٹ 2021-22 میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کا اعلان کرنا خوش آئند ہے جس کیلئے حکومت سندھ لیبر منسٹر اور خاص طور پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ اس پر عملدرآمد کوبھی یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت بھی کم ازکم تنخواہ 25 ہزار روپے کا فوری اعلان کرے کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں آج کا محنت کش فاقہ کشی پر مجبور ہے اور EOBI کی پنشن کم از کم تنخواہ کے برابر کی جائے مزدوروں کیلئے صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے۔