پی سی ہوٹلز میں جلد ریفرنڈم ہوگا

129

پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز نیشنل لیبر یونین کی کامیابی۔ NIRC اسلام آباد نے ریفرنڈم کے لیے افسر مقرر کردیا ہے ، اور جلد ہی ریفرنڈم کی تاریخ مل جائے گی ، یہ سب اس محنت کا سلہ ہے جو غلام محبوب، ناصر امان سندھو اور ان کی ٹیم نے اس ٹیم نے وہ کر دکھایا ہے جو نا ممکن تھا ، اب پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کے ورکرز اپنے ضمیر کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں ، اب ورکرز اپنے حال اور مستقبل کافیصلہ کس کے ،حق میں دیتے ہیں ،اب ان کے سامنے دونوں ٹیموں کا کردار ہے، ایک وہ یونین ہے ، جو عرصہ 20 سال سے ان کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے اور ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو اور مستقبل کی بنیادوں کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں، جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں، ابھی پچھلے ماہ میں کراچی کے ورکرز کی سیلری کٹوائی ہے اور راولپنڈی، لاہور میں یہ سلسلہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے، پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز نیشنل لیبر یونین نے ورکرز کو ایک پلیٹ فام دے دیا ہے، اب وہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔