وزیر محنت پنجاب وعدے پورے کریں

53

پاکستان مزدور محاذ کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری میاں محمد سلیم اختر اور مزدور محاذ کے رہنمائوں فضل واحد، زیبر وارثی، اقبال ظفر اور کامریڈ محمد اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں وزیر محنت پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مزدوروں کے عرصہ 3.4سال سے التوا میں پڑے ہوئے ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور بچوں کے اسکالر شپ کے تمام کیسز کو اپنے وعدہ کے مطابق کلیئر کروائیں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب بھر کی مزدور قیادت نے وزیر محنت پنجاب کے اسی وعدے کو مانتے ہوے اپنا 14 جولائی کا دھرنا 14 روز کے لیے موخر کیا ہے۔