ناصر شاہ نے یوسی 28 بلال ٹاؤن میں  فزیکل اور ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کردیا

155

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یوسی 28 بلال ٹاؤن ضلع غربی میں فزیکل اور ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کرکے’پبلک لائبریری ان ایچ یونین کونسل پروگرام کا آغاز‘کردیا۔اس موقع پر ایم پی اے لیا قت آسکانی ، پیپلز پارٹی ضلع غربی کے جنرل سیکرٹری علی احمد جان ، سیکرٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی ، ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کراچی ذاکر حسین رادھن اور دیگر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ صوبے بھر میں پبلک لائبریری اور ڈیجیٹل لائبریری کے پروگرام کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر یونین کونسل میں کم سے کم ایک لائبریری قائم کی جائے۔