پاکستان جونیئرز نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز اپنے نام کرلی

293

لاہور (سید وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز پاکستان جونیئرز نے اپنے نام کرلی، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم آسٹروٹرف گراؤنڈ نمبر 2 لاہور پر ڈبل لیگ بنیاد پر کھیلی گئی ہاکی سیریز میں 10 میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان جونیئرز نے شاندار اور جاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔ سیریز میں پوائیٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان جونیئرز پہلے، 10 پوائیٹس کے ساتھ پاکستان واپڈا دوسرے، نمبر پر رہی جبکہ پاکستان نیوی نے سوئی سدرن گیس کو ہرا کر 7 پوئینٹس حاصل کرکے تیسری پوزیش اسکور کرلی جبکہ سوئی سدرن گیس ایونٹ میں کوئی بھی پوائیٹ نہ حاصل کرسکی۔ اختتامی روز تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور سوئی سدرن گیس کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان نیوی نے 3-1 گول سے جیت لیا پاکستان نیوی کی جانب سے محمد صابر، بابر اور ایم این جنجوعہ نے گول اسکور کئے جبکہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے واحد گول ایم رضوان نے سکور کیا۔ اس میچ کو امپائرز عاطف ملک اور سبطین رضا نے سپروائز کیا جبکہ مظہر وسیم ریزرو امپائر تھے۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض شفقت ملک نے سرانجام دیئے جبکہ سید علی عباس اور محمد نعیم نے ججز کی ذمہ داریاں سر انجام دی ایونٹ کا فائینل پاکستان جونیئرز اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان جونیئرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپین ٹیم واپڈا کو 0-1 گول سے شکست دیکر جیت لیا۔ پاکستان جونیئر کی جانب سے میچ کا واحد گول پینلٹی کارنر پر ڈریگ فلک کے ذریعہ ارباز نے تیز رفتار گول اسکور کرکے پاکستان جونیئرز کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پہلے میچ کے مہمان خصوصی 1984 لاس اینجلس اولمپکس گولڈمیڈلسٹ کھلاڑی و سابق ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین توقیر ڈار تھے جبکہ فائینل کے مہمان خصوصی چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر تھے۔