خیبرپولیس نے جنگ اورکھیل میں ملک کا نام روشن کیا،معظم انصاری

68

پشاور(جسارت نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس کے افسروں اور اہل کاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک وقوم کو ایک نئی زندگی دی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختون خوا پولیس کے کردار کو کسی بھی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے دورے اور آئی جی پولیس انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنرز اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔معظم جاہ انصاری نے ٹرسٹ کے شریک چئیرمین کا عہدہ سنبھالا اور ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر مبنی تصاویر دیکھیں۔معظم جاہ انصاری نے شہیدصفوت غیور ، ملک سعد، اشرف نور اور عابد علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام شہید پولیس افسر اور جوان ہمیشہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھیلوںکی ترقی و فروغ اور اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اقدامات بھی وقت کا تقاضاہیں۔