سونا ظاہر نہ کرنے والے اہلکار اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث نکلے

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چوروں سے برآمد شدہ 65تولہ ظاہر نہ کرنے کے الزام میں گرفتار اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے اہلکار قلیل المدتی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلے ،کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے 6 اہلکاروں کو گلستان جوہر پولیس نے گرفتار کیا تھا، جن سے تفتیش کے دوران ان کے دیگر وارادتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشا ف ہوا ، ملوث اہلکاروں سے سونا چوری کے علاوہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی بھی تحقیقات کی گئیں۔