ٹوکیو اولمپکس کیمپ سے یوگنڈا کا  ایتھلیٹس پر اسرار طور پر غائب

326

ٹوکیو(جسارت نیوز)ٹوکیو میں اولمپکس کیمپ سے یوگنڈا کا جولیس سسکیٹلیکو نامی ویٹ لفٹر پراسرار طور پر غائب ہو گیا۔ ایتھلیٹ نے جاتے ہوئے کمرے میں ایک خط بھی چھوڑا ۔20سالہ جولیس سسکیٹلیکو نامی ایتھلیٹ جاپان کے شہر اوساکا میںیوگنڈا کے ٹوکیو اولمپکس اسکواڈ کا حصہ تھا مگر ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے پر ناکام رہا جس کے بعد نوجوان کسی کو بتائے بغیر غائب ہو گیا ، اپنے پیچھے چھوڑے گئے خط میں نوجوان نے لکھا کہ وہ اپنے آبائی ملک یوگنڈا جانے کی بجائے جاپان میں رہنا اور کام کرنا چاہتا ہے ۔اوساکا کے ایک ٹرین اسٹیشن کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ایتھلیٹ نے ناگویا کیلیے ٹکٹ خریداتھا۔