سردارعبدالرحیم کا ممتا ز بھٹو کے انتقال پر اظہار افسوس

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے سابق وزیر اعلیٰ گورنر سندھ سابق وفاقی وزیر سینئر سیاستدان اور سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ورثا سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔