آن لائن بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس 10 ممالک کے مقررین کی شرکت

82

کراچی (پ ر) ایجوکیشنسٹ آف پاکستان کی جانب سے اور انٹر نیشنل میمن آرگنائزیشن کے تعاون سے ہفتہ،اتوار کو پاکستان کی پہلی آن لائن بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عصر حاضر میں پیش آنے والے درپیش تعلیمی مسائل اور ان کے حل کو زیر بحث لاتے ہوئے دنیا بھر کے مختلف ممالک نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے روح رواں عبدلمجید ابدانی تھے، کانفرنس میں پاکستان سمیت 10 سے زیادہ ممالک کے مقررین نے اپنے تربیتی کورس اور اپنی تجاویز پیش کیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، ارجنٹینا، البانیا، جارجیا، کوریا، کروشیا، میسیڈونیا، بھارت اور بنگلادیش شامل ہیں۔ عبدالمجید ابدانی نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس سے پاکستان کی تعلیم میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی اور دنیا بھر میں ہمارا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔