عبدالصمد تاجی کے سوئم میں  ادبی وسماجی شخصیات کی شرکت

201

کراچی (پ ر) عبدالصمد تاجی کی اچانک وفات سے علم وادب کا روشن چراغ بجھ گیا ہے۔ عبدالصمد تاجی نے آخری سانسوں تک قلم کو اپنا ہتھیار بنایا ،وہ کراچی کی ادبی سرگرمیوں کی رونق تھے، ان کے انتقال سے شہر کراچی ایک بے لوث ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے ۔یہ بات ادارہ فکرنو کراچی کے نگران اعلیٰ اختر سعیدی نے ادارہ فکر نو کراچی کے بانی مرحوم نور احمد میرٹھی کے دست راست اور معروف علمی ادبی شخصیت ،سینئر صحافی،کراچی پریس کلب ادبی کمیٹی کے ممبر، آرٹس کونسل کے ممبراور فرائیڈے اسپیشل کے ادبی صفحہ سے وابستہ عبدالصمد تاجی کے سوئم کے موقع پر احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔عبدالصمد تاجی کا سوئم محمدی مسجد جے ون ایریا کورنگی میں منعقد ہوا ۔سوئم میں ادارہ فکرنو کراچی کے نگراں اعلیٰ اختر سعیدی،تحریک نفاذ اردو کراچی کے صدر محمد قاسم جمال ،جنرل سیکرٹری محمد علی گوہر،شعور اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری سید مختار علی،محمد فیضان ودیگر علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔