قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا،11 نکاتی ایجنڈا جاری

106

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد آج( پیر کو) دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس صبح 10بجے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا، نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بارے میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ بلز متعارف کرائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پولن الرجی میں اضافے، پاکستان کی چاروں اہم فصلوں کپاس،چاول، گندم، گنے کی پیداوار میں کمی سے متعلق توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں اسی طرح اسٹیٹ بینک کی پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ پیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے علاوہ ایوی ایشن سے متعلق بل بھی شامل ہے۔ 11نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔