بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

69

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ سخت گرمی اور شدید حبس کی کیفیت میں جب کہ بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے تو ہونے والے شارٹ فال کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے،پورے ملک میں ایک مرتبہ پھر لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے، اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے، شہری علاقوں میں 6سے 8اور دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔