سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

75

جدہ/ انقرہ (آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر نے شاہ سلمان کو حج اور عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ میری خدا سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو حج کی خوشی اور نیکی کی سعادت عطا فرمائے۔ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات 2018ء میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے تناؤ کا شکار تھے۔ حالیہ مہینوں کے دوران ترکی نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔