بھارت کا پاکستان کیخلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کا اعتراف

190

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں موجود ہے‘ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے کسی دبائو میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے پر فیٹف کے سیاسی استعمال کا سوال اٹھایا تھا ۔