افغان سفیر نے بیٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل تصویر غلط قرار دیدی

92

اسلام آباد (آن لائن) افغان سفیر نے بیٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل تصویر غلط قرار دے دی۔ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علیزئی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹی کے نام پر کسی دوسری لڑکی کی تصویر زیر گردش ہے، حالاں کہ میں اس لڑکی کو جانتا تک نہیں ہوں اور انتہائی مجبور ہوکر اپنی بیٹی سلسلہ علی زئی کی تصویر جاری کررہا ہوں۔