افغانستان پر نظر رکھنے کیلئے روس کی امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش ،دنیا حیران

125

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک+ آن لائن )روس نے امریکا کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش کر دی۔روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنے کے لیے تاجکستان اور کرغزستان میں اپنے اڈے دینے کی پیشکش کی۔ روسی اخبار کے مطابق امریکاکی جانب سے فی الحال روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔ رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش جنیوا میں ملاقات کے دوران کی گئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روس نے امریکا کو فضائی سرویلنس کا ڈیٹا دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔یاد رہے کہ روس اور امریکا گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے شدید اور بدترین مخالف ہیں لیکن اس کے باوجود مبینہ طور پر یہ پیش کش کی گئی ہے جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔