ایف بی آرکا ملازم اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا

128

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گریڈ9 کا سرکاری ملازم اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔ ایف بی آر میں تعینات ابوبکر جوکھیو ایک اہم سیاسی شخصیت کا فرنٹ مین بتایا جاتا ہے۔ نیب کراچی کے مطابق ابوبکر جوکھیو کی دیہہ کاٹھور اور بولاری میں سیکڑوں ایکڑ اراضی کا انکشاف ہوا، اراضی3 سال میں ابوبکر جوکھیو کے اہل خانہ کے نام منتقل کرائی گئی۔ایف بی آر کے پٹواری کی آخری تعیناتی ضلع غربی میں تھی۔ نیب نے9 جون کو ایف بی آر سے ابو بکر جوکھیو کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی، مختار کار نے اراضی کی تصدیقی رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر سے جمع کرائی ۔ واضح رہے کہ نیب وفاق کی جانب سے سندھ کے فلاحی کاموں کے لیے دیے گئے ساڑھے3 سو ارب کی کرپشن سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔ مذکورہ رقم سندھ کے ڈی کمشنر کے ذریعے عوام کے بنیادی حقوق پرخرچ ہونا تھی۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ساڑھے3 سوارب روپے عوامی منصوبوں پر خرچ کیے گئے مگر عملی طور ایک بھی منصوبہ اپنا زمینی وجود نہیںرکھتا۔