جامشورو پولیس موبائل سے چرس برآمد‘سی آئی اے کے اہلکار گرفتار

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس موبائل میں 65 کلو چرس لانے والے سی آئی اے جامشور کے5 اہلکار شیریں جناح کالونی سے گرفتار۔ گرفتاری رینجرز اور پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کی۔ پولیس موبائل، منشیات اور گرفتار پولیس اہلکار ساؤتھ پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔ غلام عباس، یعقوب عبدالحمید اور حق نواز سمیت6 اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی جام شورو کے مطابق جس پولیس موبائل سے چرس برآمد ہوئی ہے، وہ سرور راہو پوٹہ ٹیم کی ہے۔ واقعے کے بعد راہو پوٹہ سمیت عملے کو معطل کر کے سینٹر کا تمام ریکارڈ اور روزنامچہ تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات2 ڈی ایس پی سمیت7 افسران پر مشتمل اسپیشل کمیٹی کرے گی۔ واضح رہے کہ ابتدا میں جام شورو پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چرس ٹیسٹ کے لیے کراچی میںواقع پولیس لیبارٹری بھیجی گئی تھی، جوکہ یہ بات کراچی پولیس کی تفتیش میں غلط ثابت ہوئی۔