امریکا: نامعلوم افراد کی ا سٹیڈیم کے باہر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

452

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بیس بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پارک بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بیس بال میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس حکام نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، معاملے پر مقامی پولیس کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل پارک کے باہر فائرنگ کی گئی ہے۔

ہلاک افراد سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے دو افراد ان دو گاڑیوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے جو فائرنگ میں استعمال ہوئی جبکہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون بھی اس فائرنگ میں ماری گئیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اپریل میں بھی امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔

اپریل میں ہی امریکی ریاست انڈیانا میں قائم نجی کوریئر کمپنی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار سکھوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے،امریکی صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں یومِ سوگ کا حکم دیا تھا۔

رواں ماہ سات جولائی کو امریکا کی مختلف ریاستوں میں جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد جان سے گئے جبکہ چھ سو اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

شکاگو میں اس سال بھی فائرنگ کے واقعات سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، جہاں 92 افراد فائرنگ سے زخمی اور 18 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔