بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر

310

کراچی: ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیئے، عیدلاضحیٰ منانے کیلئے آبائی علاقوں میں جانیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے عید سپیشل ٹرین نہ چلانے کا اعلان کیا تو ٹرانسپورٹرز نے کرائے اپنی مرضی سے بڑھادیئے ہیں، کراچی سے اپنوں میں عید منانے کے لیے آبائی علاقوں کو جانے والوں کے لیے بڑی مشکلات پیش آرہیں ۔

اسپیشل ٹرینوں کی عدم دستیابی اور ٹرانسپورٹرز کی کمی کے سبب بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا لیکن حکومت چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے صدر، کینٹ اسٹیشن، لیاقت آباد دس نمبر سمیت مختلف علاقوں میں بس اڈے ختم کر دیئے گئے جس کے بعد سہراب گوٹھ سے تمام گاڑیاں روانہ ہور ہیں۔

دوسری جانب  لاہور میں مختلف اڈوں پر مسافروں کا رش دیکھنے میں آیا، لاہور میں بھی ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھائے دیئے  جبکہ گھرجانیوالے پردیسیوں کو مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

خیال رہے  راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی مسافرسے من مانے کرائے وصول کئے جارہے، ٹرانسپورٹرز کو کرائے بڑھانے پر کوئی پوچھنے والا نہیں ،مسافر زائد کرایوں کی شکوہ کرتے نظرآئے مگر کوئی شنوائی نہیں۔

واضح رہے  مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ خودساختہ کرائے بڑھانے والوں ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے جبکہ این سی او سی نے مسافروں کے لئے ویکسین  کی شرائط لازمی قرار دے دی ہیں ۔