تحریک انصاف کے رہنماسابق گورنرسندھ ممتازعلی بھٹو انتقال کرگئے

857

کراچی: تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتاز بھٹو کے اہلخانہ نے سابق گورنر سندھ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات گھر پر ہوئی ہے، تدفین کے لیے میت آبائی شہر لاڑکانہ منتقل کی جائے گی۔

ممتازبھٹوسندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی رہے، مرحوم پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے کزن اور بے نظیر بھٹو کے چچا تھے، ممتاز بھٹو نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے جماعت بنائی تھی جس کو تحریک انصاف میں شامل کردیا تھا۔