اداکاری کرکے جانیوالے نوازشریف کی بیماری لندن پہنچتے ہی ختم ہوگئی،وزیراعظم

273

بھمبر:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں پھر ن لیگ کی قیادت کو کس بات کا ڈر ہے، میں کسی جج کو فون نہیں کرتا کہ 3سال نہیں 5سال کی سزا دو،نواز شریف بالی ووڈ کی ایکٹنگ کرکے بیمار بن کر بیرون ملک فرار ہوگئے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہخود کولیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا،نوازشریف کو جیسے ہی لندن کی ہوالگی ٹھیک ہو گیا، مقابلہ کرنا آتا ہے مافیا کو شکست دے کر دکھاوں گا،عوام کی حمایت سے کشمیر الیکشن میں مافیاز کو شکست دونگا،کشمیری عوام پر بھارت نے بہت ظلم کیا۔

وزیراعظم نے نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈنڈوں سے سپریم  کورٹ پر حملے نہیں کرتا، نواز شریف دور میں عدلیہ پر حملہ کیا گیا پھر بھی ان کو خوف ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کی قیادت کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولیو میچ کھیل رہےہیں،لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے، ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں،نوازشریف کا منشی ہماری حکومت سے پہلے بھاگ گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا میں غربت کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ہے، دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں بھی زرداری اور نواز  شریف جیسے لیڈر ہیں،اگر کسی کا لیڈر ایماندار نہیں تو پھر ملک کے وزیر بھی کرپٹ ہوں گے، اسی وجہ سے ن لیگ کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہوتے ان کی عزت نہیں ہوتی، اسی لیے چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے،دنیا میں بھیک مانگنے اور قرضہ لینے والوں کی بھی عزت نہیں ہوتی،بھیک مانگ کر اور قرضے لے کر ملک نہیں چلایاجاسکتا۔