سفیر کی بیٹی کے اغوا کا معاملہ: افغان حکومت نے اپنا سفیر واپس بلالیا

407

کابل: افغانستان کی حکومت نے اسلام آباد سے سینئر سفارتی حکام  سمیت اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  افغان وزرات خارجہ کا کہناہے کہ سفیر کی بیٹی کے واقعے کے معاملے پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے افغان وفدجلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

دوسری جانب تفتیشی ٹیم نے افغان سفیر اور ان کی بیٹی سے ملاقات کی ، جس میں متاثرہ لڑکی سے تفتیشی ٹیموں نےوقوعہ کے حوالے سے کئی  سوالات کیے لیکن متاثرہ لڑکی نے کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

تفتیشی ٹیم نے سوال کیا کہ آپ راولپنڈی کیا کرنے گئیں تھیں؟ سفیر کی بیٹی نے کہا مجھے نہیں پتہ پھر سوال کیا کہ آپ دوران سفر ٹیکسی ڈرائیور سے باتیں کرتی رہیں اور دامن کوہ پر انٹرنیٹ کا بھی استعمال کیا ہے،تو متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اغوا کاروں نے میرا موبائل لے لیا تھا ،  مجھے نہیں پتہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔

تفتیشی ٹیموں نے کہا کہ سیف سٹی فوٹیج میں نظر آرہاہے کہ موبائل متاثرہ لڑکی کے پاس ہے، مزید تحقیق کیلیے لڑکی سے لیا گیا موبائل ٹیکنکل تجزیے کیلیے بھیج دیا گیا ہے۔