افغانستان پر نظر رکھنے کیلیے روس کی امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش

276

ماسکو: روس نے امریکا کو وسط ایشیائی ممالک میں اپنے اڈے دینے کی پیشکش کردی ہے۔

یہ دعویٰ روسی اخبار کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں روس کی جانب سے اڈے دینے کی پیشکش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے اڈے دینے کی پیشکش افغانستان سے معلومات اکٹھی کرنے کی غرض سے دی تھی، ان اڈوں سے امریکا کے لیے افغانستان پر نظر رکھنا ممکن ہوگا۔

روسی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کرغزستان اور تاجکستان میں روسی فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے، روس نے مبینہ طور پر فضائی سرویلینس کا ڈیٹا دینے کی پیشکش بھی کی۔