ملک میں کورونا سے مزید 21 مریض انتقال کر گئے

224

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 21 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 21 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2607 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 331 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 19 ہزار 163 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 462 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 545 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 702 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 20 ہزار 215 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 259 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 761 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 871 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 29 ہزار 627 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 560 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 131 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 385 اموات اور 1 لاکھ 34 ہزار 44 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 84 ہزار 563 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1996 ہے۔ اسلام آباد میں 787 اموات ہوچکیں۔ 81 ہزار 780 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 80 جب کہ فعال کیسز کی 1571 ہے۔ صوبے میں 319 اموات ہوچکیں۔ 27 ہزار 190 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 989 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1436 ہے۔ آزاد کشمیر میں 601 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 952 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 362 جب کہ فعال کیسز 891 ہے۔ گلگت بلتستان میں 116 اموات ہوچکیں۔ 6 ہزار 355 مریض صحت یاب ہوئے۔