پی ڈی ایم نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

54

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈحکومت نے پٹرول کے بعد، آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کرکے عوام سے جینے کاحق چین لیا ہے۔عمران خان رجیم پٹرول اور آشیاءخورنوش کی قیمتیں کم کرنے میں بری طرح ناکام رہا، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی نہیں سلیکٹیڈ امپورٹیڈ، پیراشوٹرز اور سیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے پی ڈی ایم موجودہ حکومت کی تمام فیصلوں کو مستردکرتی ہے یہ حکومت غریب دشمن اور عوام دشمن حکومت ہے۔