وفاق میں بڑا پنجاب میں چھوٹا نالائق مسلط ہے،عظمیٰ بخاری

183

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ مودی کی جھولی میں کشمیر ڈالنے والا کس منہ سے کشمیریوں سے ووٹ مانگنے جارہا ہے۔مریم نواز کی کشمیریوں میں پذیرائی مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کا ثبوت ہے۔مریم نواز نے کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن) کی جڑیں مزید مضبوط کردی ہیں۔کشمیر فروش ٹولہ اتنا پاکستانیوں کو یاد نہیں کررہا جتنا مودی کا ورد کررہا ہے۔مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگے عمران خان اور غدار نوازشریف؟مودی کو مس کالز مارے عمران خان اور غدار نوازشریف؟مودی جب کشمیر کو ہڑپ کررہا تھا اس وقت عمرانی ٹولے نے مریم نواز کو دوسری بار گرفتار کرایا۔عمران خان کا نوازشریف سے موازنہ کرنا ایسے ہی جیسے عثمان بزدار کا شہبازشریف سے موازنہ کرنا۔وفاق میں بڑا نالائق اور پنجاب میں چھوٹا نالائق مسلط ہے۔25جولائی کو کشمیری بوٹ اور دھندلی کی پیداوار کی بجائے خدمت کو ووٹ دینگے۔